خط کے بعد خود قطری شہزادہ شیخ جاسم بن حماد پاکستان پہنچ گئے، حسن نواز نے استقبال کیا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 03, 2016 | 14:53 شام

قطری شہزادے کی دوحہ سے لاہور آمد، حسن نواز نے استقبال کیا

تاریخ: 12/03/2016 - 17:50موضوع: لاہور, لیٹسٹ خبریں
قطری شہزادے کی دوحہ سے لاہور آمد، حسن نواز نے استقبال کیا

لاہور(مانیٹرنگ)خط کے بعد خود قطر کے شہزادہ شیخ جاسم بن حماد دورہ پاکستان پر لاہور پہنچ گئے، ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے قطری شہزادے کا استقبال کیا۔

قطر کے شاہی خاندان کا پندرہ رکنی وفد خصوصی طیارے پر دوحہ سے لاہور پہنچ گیا، وفد میں قطری شہزادہ شیخ جاسم بن حماد، مسٹر ہادی راشد اور ایچ المدا فری بھی شامل ہیں۔ ائیر پورٹ پر قطری وفد کا استقبال وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کیا۔

 قطری شاہی خاندان کی آمد پر لاہور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ قطری شاہی خاندان کے افراد حسن نواز کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا روانہ ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر شریف خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جو خط پیش کیا گیا ہے وہ شہزادہ جاسم کے ساتھ ہی منسوب ہے اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس خط کے بعد شہزادے کو عدالت بلا کر جرح نہ کرنے تک یہ خط صرف اور صرف ردی کا ایک ٹکڑا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے دوران شہزادہ جاسم عدالت بھی پیش ہو سکتے ہیں۔