ڈاکٹروں نے مفتی کو قندیل کا پیچھا کرنے سے روک دیا

2016 ,اکتوبر 24



 

ملتان (مانیٹرنگ) قندیل بلوچ قتل کیس میں شاملِ تفتیش مفتی عبدالقوی کی حالت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ڈاکٹرز نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ لئے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کی حالت اچانک بگڑ گئی جس کے انہیں فوری طور پر ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بلڈ پریشر بڑھنے کے باعث مفتی عبدالقوی کی حالت خراب ہوئی تاہم طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں