اداکارہ قسمت بیگ کا قتل، مقتولہ کے دیرینہ دوست اور اداکارہ ماہ نور کی شامت آگئی، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 26, 2016 | 07:57 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)  دو روز قبل لاہور میں قتل ہونیوالی اداکارہ قسمت بیگ    کے کیس میں  مزید پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق  مقتولہ کا  سیکرٹری کہلانے والا علی بٹ در اصل قسمت بیگ کا دیرینہ دوست ہے۔

علی بٹ پولیس کو مسلسل ایسے بیانات دے رہا ہے جو  اسکے خلاف جاتے ہیں کیونکہ وہ بار بار بیانات بدل رہا ہے ۔

چنانچہ شک کی بناء پر پولیس

نے علی بٹ کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ قسمت بیگ کی بہن کے بیان پر پولیس نے  ستیج اداکارہ ماہ نور کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔