قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 14, 2016 | 05:53 صبح

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی پولیس نے ملکی قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے کے الزام میں 12 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارت میں حال ہی سامنے والے ایک فیصلے کے مطابق قومی ترانے کے احترام میں کھڑا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ان 12 افراد کو پیر 12 دسمبر کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب ایک بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے دوران بھارتی قوامی ترانہ بجائے جانے کے دوران یہ افراد اپنی نشستوں پر ہی
بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے گزشتہ ماہ ایک حکم میں کہا گیا تھا کہ ملک میں چلنے والی ہر فلم کے آغاز میں قومی ترانہ لازمی طور پر بجایا جائے اور اس دوران حاضرین کا ترانے کے احترام میں کھڑے ہونا لازمی ہو گا۔ عدالت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عوام میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا ہے۔
بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھیرواننتھاپورم کے ایک پولیس انسپکٹر انیل کمار نے آج منگل کے روز بتایا کہ شہر میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 12 افراد کو حِراست میں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم ان افراد کو بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
دوسری طرف ملک کے ایک جنوبی شہر چنئی میں اتوار کے روز بھارتی قومی ترانہ بجائے جانے کے دوران کھڑا نہ ہونے پر آٹھ افراد کو دائیں بازو کو افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک سنیما میں پیش آیا۔