معروف قوال کا یوم پیدائش آج کو منایا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 17, 2017 | 20:11 شام

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کا 75 واں یوم پیدائش آج کو منایا جا رہا ہے۔ ملک کے معروف قوال عزیز میاں 17 پریل 1942ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ وہ اگست 1947ء میں اہل خانہ کے ہمراہ بھارت سے ہجرت کر کے لاہور آ گئے۔ عزیز میاں قوال نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے عربی ، فارسی ادب اور اردو ادب میں ماسٹرز ڈگریاں حاصل کیں۔ انھوں نے استاد عبدالوحید سے فن قوالی سیکھا اور مختصر عرصہ میں دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔قوال عزیز میاں نے 1966ء میں شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پیش کی جس پر انھیں گولڈ میڈل اور بھاری انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ عزیز میاں قوال نے اپنی سیکڑوں قوالیاں خود تحریر کیں۔عزیز میاں 2000ء میں حکومت ایران کی دعوت پر تہران گئے، جہاں انھیں ہیپاٹائٹس کا شدید عارضہ لاحق ہوا اور وہ وہیں 6  دسمبر 2000ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ لیکن قوالی کی دنیا میں ہمیشہ ان کا نام زندہ رہے گا۔