ہماری زندگی ان پر قربان, وہ  جن کی تعریف ممکن نہیں

2019 ,نومبر 9



وہ تیئس سال کے مختصر عرصہ میں دنیا کو تبدیل کردینے والے, وہ راتوں کو اُٹھ کر میرے اور آپ کیلئے رونے والے, وہ سینکڑوں سال پہلے ہماری بخشش کیلیئے خدا سے گھنٹوں دعائیں مانگنے والے, وہ نماز میں کھڑے کھڑے پاؤں سُجا لینے والے, وہ مسکرا کر روشنیاں بکھیرنے والے, وہ امت کے غم میں دکھی ہوجانے والے, وہ چڑیا کے بچوں کو دیکھ کر بےقرار ہونے والے, وہ آنکھوں سے انسان کو مسحور کردینے والے, وہ امام الانبیاء, وہ خاتم الرسل, وہ دنیا کے سب سے بڑے لیڈر, وہ دنیا کے سب سے عظیم استاد, وہ دنیا کے کامیاب ترین حکمران, وہ بے مثال شوہر, وہ باکمال باپ, وہ قابل فخر نانا, وہ پیرِ کامل, وہ عاشقوں کی راحت, وہ خدا شناسوں کے آفتاب, وہ جن و انس کے سردار, وہ مکی وہ مدنی وہ منور و منیر, وہ طیب وہ طاھر و مطہر, وہ جن کی محبت ہماری رگ رگ میں شامل, وہ چلیں تو فاصلے سمٹ کر معراج بن جائیں, وہ رکیں تو زمانہ سانس لینا بھول جائے, وہ قدرت پا لینے کے بعد غلاف کعبہ پکڑ کر جانی دشمنوں کو معاف کرنے والے, وہ پتھر کھا کھا کر دعائیں دینے والے, وہ بادشاہ ہو کر بھی عامی کی زندگی گزارنے والے, وہ قاسم ہو کر بھی پیٹ پر پتھر باندھنے والے, وہ چاند کے دو ٹکڑے کرنے والے, وہ ٹوٹے دلوں کو جوڑنے والے, وہ یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھنے والے, وہ دشمنوں کو زیر کرنے والے, وہ پیار کرنے والے, وہ روشن چراغ, وہ اللہ کے پیارے حبیب, وہ شافع وہ ہادی, وہ ہماری آخری امید, ہماری منزل, ہمارا پیار, ہماری جان، ہمارا مال، ہمارے ماں باپ، ہماری زندگی ان پر قربان, وہ  جن کی تعریف ممکن نہیں, وہ جن کی توصیف کی ہمت نہیں, ہمارے نبی, ہمارا فخر, سرور کونین, سید الانبیاء و الرسل, وجہِ کائنات, محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم, لا یمکن الثناء کما کان حقہ, بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر......
 حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپؐ کی آلِ مبارکہ پر لاکھوں کروڑوں بار درود و سلام ہوں... (آمین)
فِدَاكَ اَبِی وَاُمِّی وَ نفسی و رُوحِی وَقَلبِی یَاسَیِّدِی یَارَسُول اللہ 

متعلقہ خبریں