جیو نیوز کی معروف اینکر رابعہ انعم کی منگنی ہو گئی، دولہا کون ہے اور کیا کرتا ہے؟ جانئے اس خبر میں

2017 ,جون 30



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی ایک اور معروف و خوبصورت اینکر رابعہ انعم کی منگنی ہو گئی ہے جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنے منگیتر کیساتھ لی گئی تصویر شیئر کر کے کی۔ یہ خبر سامنے آتے ہی جہاں ان کے مداح خوش ہو گئے ہیں وہیں ان سے شادی کے خواہشمند افراد پر مایوسی چھا گئی ہے۔رابعہ انعم آر وائی نیوز میں کام کرتی تھیں اورگزشتہ چند سالوں سے وہ جیو نیوز کیساتھ منسلک ہیں۔

ان کی منگنی کی تصویر شیئر ہونے کے بعد بہت سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر وہ کو ن ہے جو رابعہ انعم کا دل چرانے میں کامیاب ہوا۔ تو جناب! ان کے منگیتر کا نام عبید ہے جو دبئی میں مقیم ہیں اور امارات ائیرلائنز میں کام کرتے ہیں۔

ایک جانب جہاں ان کے مداح منگنی کی خبر پر خوش ہیں اور مبارکباد پیش کر رہے ہیں تو وہیں بہت سے ایسے لوگ جو رابعہ انعم سے شادی کے خواہشمند تھے، وہ مایوس اور غمگین ہیں۔ اور اگر آپ کو یاد ہو تو جب مومنہ مستحسن کی منگنی کی خبر سامنے آئی تھی، تب بھی مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے ایسا ہی ردعمل دیکھنے کو ملا تھا۔

متعلقہ خبریں