خطرناک راستوں پر ماہر رائیڈرز کی مائونٹین بائیکنگ ریس

2017 ,اگست 7



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ہموار اور صا ف ستھر ی روڈ پرسائیکل چلانا تو سب کو آتا ہے، لیکن ایسے اونچے نیچے ، پتھر یلے اوردشوار گزار راستوں پر سفر کر نا ہر ایک کے بس کی بات کہاں؟ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ماؤنٹین بائیکنگ کے مقابلے ڈاؤن ہِل’ایم ٹی بی‘ریسنگ2017 کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں کئی ممالک سے ماہر سائیکل سوار شریک ہوکر دشوار گزا ر اور ناہموار راستوں پر ٹریل بائیکس ریس میں حصہ لے رہے ہیں۔ہمت کے پکے اور مہارت میں سب سے آگے یہ رائیڈرز سینکڑو ں فٹ اونچے دشوار گزار راستوں اور مصنوعی ریمپ پر پور ی رفتار سے سائیکل دوڑاتے دِکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ مقابلے3روز تک جاری رہنے کے بعد 7اگست کو اختتام پذیر ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں