ستار نواز استاد رئیس خان کا انتقال

2017 ,مئی 7



کراچی (مانیٹرنگ) ممتاز ستار نواز استاد رئیس خان انتقال کرگئے۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق استاد رئیس خان نے سوگواران میں بیوہ بلقیس خانم اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ انکی عمر 77 برس تھی۔وہ کئی دہائیوں سے پی ٹی وی سے وابستہ تھے۔ انکی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائیگی۔ استاد رئیس احمد خان کو 2005ء میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں