راحت فتح علی خان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

2017 ,مئی 14



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے دنیا کے سب سے مقبول اوربڑے سرچ انجن ’’گوگل‘‘ پر مداحوں سے براہ راست بات کی اورصوفی میوزک پربات بھی کی۔ گلوکار راحت فتح علی خان نے دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل پلیٹ فارم ٹاکس پرلائیو پرفارمنس دے کر پاکستانی میوزک انڈسٹری کا نام روشن کردیا۔ لیجنڈ گلوکار گوگل پلیٹ فارم ٹاکس کے مہمان بنے اور صوفی میوزک پربات بھی کی۔ شوکا آغازراحت کی زندگی پر مبنی ایک شارٹ ویڈیو سے کیا گیا جب کہ راحت نے استاد نصرت فتح علی خان کےساتھ بتائے خوشگوار لمحات کا ذکر بھی کیا۔ شو کے دوران راحت نے مداحوں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے جہاں ان کا کہنا تھا وہ استادنصرت فتح علی خان کی 20 ویں برسی پر دنیا بھرمیں 48 کنسرٹس کریں گے۔واضح رہے کہ راحت فتح علی خان وہ پہلے پاکستانی گلوکارہیں جنھیں مداحوں سے لائیو بات کرنے کے لیے گوگل کے امریکا میں واقع ہیڈ آفس سے مدعوکیا گیا ہے۔  یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی راحت فتح علی خان نے ایک اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں