راحت فتح علی خان بھی کرپٹ نکلے، ایف بی آر نے  کارروائی کا آغاز کر دیا

2017 ,نومبر 1




 
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) انکم ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے ایف بی آر نے مشہور گلوکار راحت فتح علی خان کا بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا۔ مشہور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے 2015 کا انکم ٹیکس نہیں دیا تھا تاہم ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا اور گلوکار کے اکاونٹ سے ایف بی آر نے 1لاکھ 5ہزار کی ریکوری بھی کرلی ہے۔

 تاہم راحت فتح علی خان کے ذمہ 33لاکھ 48ہزار ٹیکس واجب الادا ہے۔ ملکی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ اب گلوکار بھی ایسی حرکتوں میں ملوث ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل راحت  فتح علی خان بھارت سے بھی کرنسی کی منتقلی کےحوالے سے کافی ہزیمت کا سامنا کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں