معروف پاکستانی گلوکار نے یوم پاکستان کی تقریب سے نکلتے ہی ایسی حرکت کر ڈالی کہ جس نے دیکھا دنگ رہ گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 24, 2017 | 18:16 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ ) یومِ پاکستان میں پرفارمنس کے بعد واپسی پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں سرعام قانون شکنی کی لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی گاڑی LE 462 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن پونے 12 بجے آتے ہوئے کنونشن سینٹر سے آگے فائیو سٹار ہوٹل کے قریب چوک میں پہنچی تو سامنے سے آنے والی ٹریفک کے لیے اس وقت سگنل ریڈ تھا اور ساری ٹریفک رکی ہوئی تھی تاہم گلوکار راحت فتح علی خان کی گاڑی چند لمحوں کے لیے رکنے کے بعد اشارہ توڑ تے ہوئے نکل گئی۔ اس موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے متعدد اہلکار چوک میں موجود تھے اور اس قانون شکنی کو تکتے رہ گئے جبکہ چوک میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہوئے تھے لیکن یہ تمام رکاوٹیں بھی راحت فتح علی خان کو قانون شکنی سے نہیں روک سکیں۔