راحیل شریف کی وزیراعظم سے ایک اور ملاقات، تشویش سے آگاہ کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 17, 2016 | 12:26 شام

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کر کے ڈان نیوز میں شائع ہونے والی متنازعہ خبر پر فوج کی تشویش سے آگاہ کردیا ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق اس موقع پرر احیل شریف نے متنازعہ خبر کے حوالے سے وزیراعظم کو کور کمانڈر اور فوج کی تشویش سے آگاہ کیا ۔ملاقات میں متنازع خبر کے حوالے سے اب تک ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔اس ملاقات سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بھی ملاقات کی تھی جس میں چوہدری ن

ثارنے اس خبر پر ہو نے والی اب تک کی تحقیقات سے وزیراعظم کو آگاہ کیاتھا ۔