لاہور(مانیٹرنگ)لاہور میں مغلپورہ پھاٹک کے قریب ٹرین کو سروس کیلئے سٹیشن لے جایا جا رہا تھا کہ انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر ڈرائیور نے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو اطلاع دی۔
ریسکیو نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا ، اس دوران پھاٹک بند کر دیا گیا جس سے ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ریسکیو اہلکار آگ بجھا کر چلے گئے تو ایک بار پھر انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔
ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ انجن پرانا ہے جس ک
ی وائرنگ خراب تھی جو آگ کی وجہ بنی۔