راجہ ریاض کے لیے قومی اور عالمی سطح پر اعزازات کا اعلان

2022 ,جون 5



قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو ان کی سیاسی بصیرت اور علمی و تعلیمی خدمات کے اعتراف میں واشنگٹن یونیورسٹی اور پنجاب پونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ان کو31جون کو لیکچر کے لیے بھی دعوت دی گئی ہے۔ یہ دعوت ان کو پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ اردو اور اقبالیات کی طرف سے دی گئی ہے لوگ آج تک عمران خان کی پارٹی کو تحریک انصاف کا نام دیتے اور لیتے رہے ہیں۔ راجہ ریاض نے اس کی تصحیح کی ہے ان کے نزدیک عمران خان کی پارٹی کا نام تاریخے انصاف ہے۔ قانون لفظ کی ادائیگی بھی وہ جدید انداز میں کرتے ہیں۔ وہ اردو میں جدت لا رہے ہیں ۔ واشنگٹن یونیورسٹی میں ان کو ڈگری دینے اور لیکچر کے لئے31ستمبر کو دعوت دی ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی نے ان پر نظر عنایت ایک مقالہ سننے کے بعد کی ہے۔ اس حوالے سے آپ یہ لنک بھی دیکھ سکتے ہیں

متعلقہ خبریں