راجناتھ کی ملاقات میں رام رام بغل سے چھری تین دن بعد نکالیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 20, 2016 | 19:51 شام

(ممبئی(مانیٹرنگ
بھارتی نجی چینل ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل ‘‘میں پاکستانی فنکار فواد خان کی موجودگی سے فلم کی ریلیز پر چھائے بحران کو لے کر فلمی دنیا سے وابستہ لوگوں نے ’’ پروڈیوسرز گلڈ‘‘ کے چیئرمین مکیش بھٹ ، کرن جوہر، دھرما پروڈکشن کے سی ای اپوروامتا اور فاکس اسٹار کے سی ای او وجے سنگھ نے انڈین وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکیش بھٹ او
دوسری طرف ہندو انتہا پسند جماعت مہارا شٹر نونر مان سینا (ا یم این ایس) کی مزدور یونین نے دھمکی دی ہے کہ اگر کرن جوہر کی فلم’’ اے دل ہے مشکل ‘‘ریلیز ہوئی ، تو وہ تھیٹر میں کام نہیں کریں گے۔ یونین کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر اس فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔ یونین نے واضح طور پرکہا ہے کہ مہاراشٹر کے تمام بڑے شہروں کے ملٹی پلیکس میں ان کی یونین ہے اور وہ سب جگہ کام روک دیں گے۔خیال رہے کہ راج ٹھاکرے کی پارٹی ایم این ایس نے دھمکی دی تھی کہ جب تک فلم میں فواد خان رہیں گے، فلم ریلیز نہیں ہونے دی جائے گی۔ ایم این ایس نے فلم ریلیز ہونے پر ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں توڑ پھوڑ کی بھی دھمکی دی ہے۔