چاپلوسی اور خوشامد کام نہ آئی، لیجنڈ پاکستانی کرکٹر کو بھارتیوں نے سر بازار رسوا کر ڈالا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 05, 2017 | 15:32 شام
نئی دہلی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے سفیر اور پینل کے اہم ترین کمنٹیٹر رمیز راجہ کی پی ایس ایل سے وابستگی بھارتی بورڈ کے حکام کو ایک نظر نہیں بھائی جس نے انہیں آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے خارج کر دیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل 2017ء کیلئے پاکستانی کمنٹیٹرز کو ایک بار پھر نظرانداز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ رمیز راجہ آئی پی ایل کمنٹری ٹیم کا باقاعدہ حصہ رہے ہیں لیکن پی ایس ایل میں سفیر بننے پر انہیں مسلسل دوسرے سال آئی پی ایل میں کمنٹری کیلئے نہیں بلایا گیا۔
بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل 2017ء میں جس 20 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا ہے اس میں سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور کیون پیٹرسن کے علاوہ خواتین کمنٹیٹرز بھی شامل ہیں۔