بغیر سوچے سمجھے عمران،اعتزاز اور الیکشن کمیشن پر چڑھائی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 17, 2017 | 12:43 شام
لاہور: (مانیٹرنگ) راناثناء اللہ کی پنجاب اسمبلی کے باہر تنقید میں کوئی بھی سیاسی مخالف محفوظ نہ رہا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ میرٹ کی بنیادوں پر نہیں کیا ، عمران خان کو الزامات پر تلاشی دینا ہو گی ، وزیرقانون کہتے ہیں کہ پتا نہیں کس نے گولی دی کہ اعتزاز احسن نے بھیگی بلی کی طرح فوجی عدالتوں کی حمایت کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ منفی سیاست کی ، انہوں نےانتشار اور گالی کا کلچر متعارف کرایا ، 2018 میں تحریک انصاف کی سیاست کا بیڑہ غرق ہو جائے گا ، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں پریشر گروپ ہے ، فوجی عدالتوں پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی ۔ پیپلزپارٹی روادی اورمفاہمت کی سیاست کی بجائے عمران خان کے طرز پر چل نکلی ہے۔