رانی مکھرجی کے والد چل بسے، اداکارہ صدمے سے دوچار

2017 ,اکتوبر 22



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے والد اور فلم ساز رام مکھرجی 84 بس کی عمر میں چل دنیا سے رخصت ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں صف اول ہدایت کاروں کی فہرست میں شامل ہونے والے رام مکھرجی گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھے، انہیں رات کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہلیہ کرشنا مکھرجی کا کہنا ہے کہ رام مکھرجی کا بلڈپریشر اچانک بے حد کم ہوگیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور صبح پانچ بجے ڈاکٹر نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔ کرشنا مکھرجی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُن کے شوہر علیل تھے تاہم آج کل اُن کی طبیعت ٹھیک تھی۔

ہدایت کار کی موت پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی جبکہ آخری رسومات میں بالی ووڈ اداکار عامر خان، رنویر سنگھ، ادیتیہ چوپڑا سمیت ہدایت کاروں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ رام مکھرجی نے بنگالی اور ہندی زبان میں متعدد فلموں میں ہدایت کاری کی اور اپنی بیٹی رانی مکھرجی کو بھی شوبز کی دنیا میں داخل ہونے کا موقع بھی فراہم کیا۔

متعلقہ خبریں