رانی مکھر جی کی فلمی دنیا میں واپسی

2017 ,ستمبر 12



ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی طویل عرصے سے فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں سے بھی کافی دور تھیں، وہ نہ تو کسی تقریب میں نظر آتی اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب رہتے ہیں۔تاہم اب وہ اپنی نئی فلم’ ’ہچکی‘ ‘کے ساتھ فلمی دنیا پر واپسی اختیار کررہی ہیں، لیکن کیا وہ اتنے سالوں بعد فلم میں ایک مرکزی کردار ادا کرنے کےلیے تیار ہیں؟تو اس کا جواب اداکارہ کی نئی وائرل تصویر دے رہی ہے۔
 جسے دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ اتنے سالوں بعد بھی وہ اتنی ہی دلکش اور خوبرو نظر آرہی ہیں جتنی اپنے فلمی دور میں دکھائی دیتی تھیں۔ رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ کے لیے ان کا ایک فوٹو شوٹ کیا گیا جسے اب تک ریلیز نہیں کیا گیا ہے، تاہم اس کی ایک تصویر ان کے فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ریلیز کی۔خیال رہے کہ رانی مکھرجی آخری مرتبہ 2014 میں ریلیز ہوئی فلم ’مردانی‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی اور بیٹی کی پیدائش کے باعث فلمی دنیا سے دوری اختیار کرلی۔ان کی فلم ’ہچکی‘ کی ہدایات سدھارتھ پی ملہوترا دے رہے ہیں، جب کہ پروڈکشن کا ذمہ ان کے شوہر ادتیہ چوپڑا کی کمپنی وائے آر ایف نے اٹھایا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں