رانی مکھرجی ڈٹ گئیں، پاک آرمی کے بارے میں ایسا بیان کہ آپ بھی ہمت کو داد دیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 05, 2016 | 19:50 شام

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی ان دنوں پاکستان کے حق میں بیان دینے کے بعد انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں لیکن انہوں نے انتہا پسندوں سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا شروع کردیا ہے اور اب انہوں نے پاک آرمی کے حق میں بیان دے کر انتہا پسندوں کو آگ لگادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر رانی مکھر جی نے کہا کہ انہیں سچ بولنے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ہوگا ۔ مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے
ہوئے رانی مکھر جی کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں بھارتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ میں پاکستان آرمی سے نفرت کرنی شروع کر دوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان آرمی کے پرامن مشن کی حمایت کرتی ہیں اور جب تک پاکستان آرمی اپنے پر امن مشن میں کامیاب نہیں ہو جاتی وہ حمایت کرتی رہیں گی۔