رائو انوار دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 23, 2017 | 12:57 شام

لندن ،کراچی (مانیٹرنگ) القاعدہ نے راﺅ انوار سے ساتھیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے دہشت گردوں کی کال ٹریس کر لی۔ دہشت گرد عمر خراسانی نے پوچھا ”راﺅانوار اب تک کیوں بچا ہوا ہے“۔اس تھرٹ کال کو ٹریس کرنے کے بعد راﺅ انوار کی سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی بہتر کیا گیا ہے اور انہیں مزید نفری بھی فراہم کردی گئی ہے ۔راﺅانوار کے گھر پر بھی مزید نفری کو تعینات کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ کراچی میںدہشت گردوں ،ٹارگٹ کلروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف راﺅ انوار نے بہادری کے ساتھ کاررروائیاں کیں۔ابھی دو روز قبل کراچی کے علاقے ملیر بکرا پیڑی میں راﺅ انوار نے اپنی ٹیم کے ساتھ رات گئے آپریشن کر کے 8دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا ۔