نوجوان لڑکے نے اپنے 2 دوستوں سے اپنی ہی گرل فرینڈ کا ریپ کروادیا، کس چیز سے بچنے کیلئے یہ شرمناک ترین کام کیا؟ شاید کبھی شیطان بھی ایسا طریقہ نہ سوچ سکے

2017 ,جولائی 26



نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک طالبعلم نے بے حیائی اور بدکرداری کی ایسی بھیانک مثال قائم کردی ہے کہ جس کا تصور کرکے ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں۔ شیطان صفت طالبعلم نے ایک ساتھی طالبہ سے تعلق استوار کررکھا تھا لیکن جب لڑکی نے شادی پر اصرار شروع کردیا تو وہ جان چھڑوانے کے لئے منصوبہ بندی کرنے لگا۔ اس بدبخت کو صاف انکار کرنے کی ہمت نہ ہوئی تو اپنے دو دوستوں سے لڑکی کی عصمت دری کروا ڈالی تاکہ شادی سے انکار کرنے کا بہانہ ہاتھ آجائے۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بوائے فرینڈ ہرپیت سنگھ عرف ہیپی کے کہنے پر ہی دو اشخاص نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی عمر 19 سال ہے اور وہ ہرپیت کی کلاس فیلو ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ہرپیت نے اسے 20جولائی کے روز اپنے والدین سے ملانے کے بہانے بلوایا۔ وہ اسے ایک فلیٹ میں لے کر گیا جہاں اس کے دو دوست موجود تھے۔ وہ دونوں اسے اپنے ساتھ زبردستی لے گئے اور ایک کھیت میں واقع ٹیوب ویل کے ساتھ بنے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعدازاں دونوں بدقماش نوجوان اسے ایک گھر میں لے کر گئے اور وہاں دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے لڑکی کی شکایت پر ہرپیت سنگھ اور اس کے دوستوں بندو اور روی کو اجتماعی زیادتی کے الزامات میں گرفتار کرلیا ہے۔ تینوں کا تعلق ضلع جالندھر کے گاﺅں تالواں سے ہے۔

متعلقہ خبریں