شادی سے چند گھنٹے پہلے دولہا ایسا شرمناک کام کرتے پکڑا گیا کہ پل بھر میں دلہن کی پوری زندگی تباہ ہوگئی

2017 ,اپریل 29



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں شادی سے چند گھنٹے قبل دولہا کی ایک ایسا شرمناک کام کرتے ہوئے ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ پل بھر میں دلہن کی زندگی تباہ ہو گئی۔ 28سالہ ڈیری مک کین نامی اس دولہا نے اپنی 27سالہ بیوی کیری ہوگ سے شادی کی لیکن شادی کے چند روز بعد ہی ڈیری کو ایک لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اب سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے جس دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی شادی سے چند گھنٹے قبل جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کا پیچھا کر رہا ہوتا ہے۔ اس کے چند منٹ بعد ہی اس لڑکی کو قریب واقع پارک میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق ڈیری 24سالہ متاثرہ لڑکی کا پیچھا کرتے ہوئے مشرقی لندن کے علاقے ہیکنے میں واقع وکٹوریہ پارک تک پہنچا جہاں اس پر حملہ کر دیا اور جھاڑیوں میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انکشاف ہوا کہ وہ عادی مجرم ہے اور اب تک متعدد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ لڑکی نے عدالت میں بتایا کہ ”یہ شخص مجھے گھسیٹ کر جھاڑیوں میں لے گیا اور دو گھنٹے تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ مجھے لگ رہا تھا کہ یہ مجھے قتل کر دے گا لیکن یہ مجھے جھاڑیوں میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔“ جج مارٹن زیڈمین نے الزامات ثابت ہونے پر ڈیری کو عمر قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔لڑکے کی اس گھٹیا عادت نے کئی لڑکیوں کی زندگیاں برباد کردیں۔

متعلقہ خبریں