آدمی کے ساتھ چلتی لڑکی کا ریپ ہو گیا کیسے؟ حیققت جان کر سب خوفزدہ ہو گئے اور ہر جگہ ہنگامہ برپا پو گیا

2017 ,جون 4



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اوباش افراد لڑکیوں کو اکیلے پا کران پر جنسی حملے کیا کرتے تھے لیکن گزشتہ دنوں لندن میں ایک لڑکی کی زندگی ایسے طریقے سے برباد کر دی گئی کہ جان کر ہر لڑکی گھبرا جائے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اس لڑکی کا ہاتھ پکڑے جا رہا ہوتا ہے۔ ان کے پیچھے 3لوگ اور ہوتے ہیں جو اطمینان کے ساتھ ان کا پیچھا کر رہے ہوتے ہیں۔یہ لڑکی ایک پارٹی سے واپس آ رہی ہوتی ہے اور اپنے دوست کے ساتھ جا رہی ہوتی ہے لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کا وہی دوست جو ہاتھ پکڑے اسے لیجا رہا ہوتا ہے اسے ویرانے میں لیجاتا ہے اور وہاں پیچھے آنے والے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ایشیائی نژاد ہیں۔ ان میں سے کم از کم دو ملزموں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ان کی یہ فوٹیج لندن کی گریک سٹریٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل ہوئی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد لڑکی سے زیادتی کا واقعہ رونما ہو گیا۔ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ویڈیو میں ملزموں کو شناخت کرنے میں ان کی مدد کریں۔

متعلقہ خبریں