بھارت میں دن دیہاڑے آدمی کی خاتون کو پکڑ کر ایسی شرمناک ترین حرکت کہ جان کر لڑکیاں گھر سے نکلنا ہی چھوڑدیں

2017 ,دسمبر 4



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت دنیا میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے حوالے سے پہچانا تو جاتا ہے لیکن گزشتہ روز ایک بھارتی شخص نے تو ایک خاتون کے ساتھ بے شرمی کی انتہا کر دی کہ سن کر لڑکیاں گھر سے نکلنا ہی چھوڑ دیں۔ دارالحکومت نئی دہلی میں 30سالہ خاتون صبح 10بجے کے قریب بازار میں فون پر بات کرتی ہوئی جا رہی تھی کہ ایک شخص سامنے آیا اور اس کے راستہ روک کر کھڑا ہو گیا اور خودلذتی شروع کر دی۔ پھر اس نے خاتون کو دبوچ لیا اور ایک طرف لیجانے کی کوشش کی تاہم خاتون خود کو اس کے چنگل سے چھڑاکر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔
یہ سب کچھ دن دیہاڑے ایک مصروف سڑک پر ہوا۔ خود کو اس شخص کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش میں خاتون کا موبائل فون گر گیا جو ملزم نے اٹھایا اور وہاں سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور سڑک پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے جس میں یہ تمام واقعہ محفوظ ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ جس روز یہ واقعہ ہوا اسی روز بھارتی ادارے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو نے اپنے اعدادوشمار جاری کیے جن میں نئی دہلی کو خواتین کے لیے غیرمحفوظ ترین شہر قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں