2017 ,اپریل 6
شکاگو (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نوعمر امریکی لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے اور اس لرزہ خیز جرم کی ویڈیو فیس بک پر لائیو نشر کرنے والے درندہ صفت لڑکوں میں سے ایک کی ماں نے خود ہی اسے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
شکاگو سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی کو پانچ سے چھ لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ فیس بک پر تقریباً 40 افراد نے یہ وحشیانہ فعل براہ راست دیکھا، جن میں سے کسی ایک نے بھی پولیس کو اطلاع نہیں کی۔ اسسٹنٹ سٹیٹ اٹارنی ماہا گارڈنر نے عدالت کو بتایا کہ لڑکوں نے نوعمر لڑکی کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ ان کی بات ماننے پر تیار نہ ہوئی تو اس پر کتے چھوڑدئیے جائیں گے۔ ایک 14 سالہ لڑکے نے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ”آسان جنسی فعل کے لئے تیار ہوجاﺅ ورنہ تمہیں بہت مشکل جنسی فعل کا سامنا کرنا پڑے گا۔“ شکاگو ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کی عصمت دری کرنے والوں میں سے ایک 15 سالہ لڑکے کو اس کی ماں نے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ 19مارچ کے روز ملزمان لڑکی کو لان ڈیل کے علاقے ویسٹ سائڈ میں ایک تہہ خانے میں لے کر گئے۔ انہوں نے نہ صرف لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اسے تھپڑ بھی مارتے رہے اور دھمکیاں بھی دیتے رہے، جبکہ اس بھیانک جرم کے مناظر فیس بک پر براہ راست نشر کرتے رہے۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد انہیں بدترین تضحیک اور توہین کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نہ صرف سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے بلکہ علاقے میں اردگرد کے لوگ انہیں توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنارہے ہیں۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو درپیش سماجی مسائل اور شدید نفسیاتی دباﺅ کے پیش نظر ایک محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ دریں اثناءملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ جلد عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔۔۔۔۔