شادی کا جھانسہ دیکراپنی کزن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا نوجوان شادی کے روز گرفتار

2017 ,مئی 5



ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ، بھارتی نوجوان کو شادی کے روز گرفتار کر لیا گیا جس پر اس کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کر رکھا تھا ۔”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق بھارتی پولیس نے لڑکی کی درخواست پر 22سالہ نوجوان کو اس کی شادی کے روز گرفتار کر لیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی 24سالہ خالہ زاد سے شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کی اور پھر شادی سے انکار کر دیا ۔دونوں7سال سے ایک دوسرے کو ملتے جلتے تھے.پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ انکے خاندان میں خالہ زاد کزنوں کی شادی کی اجازت تھی اور اسی وجہ سے وہ کسی وسوسے کا شکار نہیں ہوئی تاہم چند روز قبل جب اسے پتہ چلا کہ ملزم شادی کرنے والا ہے تو اس نے تھانے آکر درخواست دیدی ۔
پولیس افسر دیپک کا کہنا ہے کہ ”ہم نے ملزم کو اس کی شادی کی تقریب کے دوران گرفتار کیا“۔ اور اس کی ایف آئی آر بھی کاٹی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں