بیوی نے پولیس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف ایسی رپورٹ لکھوائی۔جیسے جان کر آپ کی روح تک کانپ اٹھے گی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 14, 2017 | 20:13 شام
حیدرآباددکن (مانیٹرنگ ڈیسک)میرا شوہر اپنے دوستوں کی مدد نہ صرف مجھ پر تشدد کرتا ہے بلکہ اپنے دوستوں اور اپنے ساتھ غیر فطری تعلقات اپنانے پر مجبور کرتا ہے , بیرون ملک قیام کے دوران میری قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کیں , غیر فطری تعلقات کی وجہ سے میں جسمانی عارضوں کا شکار ہو گئی ہوں ، بھارتی لڑکی انصاف کی تلاش میں پولیس کے پاس پہنچ گئی۔بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کی رہائشی ایک خاتون نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا کہ وہ اسے اپنے اور دوستوں کے ساتھ غیرفطری جسمانی تعلقات اپنانے پرمجبور کر رہا ہے، اس کا شوہر اسے تب تک جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ہے جب تک وہ ایسا کرنے کے لئے تیار نہ ہو جائے، شوہر اور اس کے دوست کی جانب سے غیر فطری جسمانی تعلقات کے بعد وہ مختلف جسمانی عارضوں میں مبتلا ہوگئی ہے۔لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ میری شادی گذشتہ سال اپریل میں ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد اس کا شوہر آسٹریلیا چلا گیا اور اس سال فروری میں واپس ہندوستان آیا۔ ہندوستان واپسی کے بعد اس کے شوہر نے اسے نشہ آور ادویات دیں اور اس کے ساتھ غیر فطری انداز میں جسمانی تعلقات استوار کرلئے، غیر فطری انداز میں تعلقات نہ صرف اس کا شوہر استوار کر رہا تھابلکہ اپنے دوست کو بھی اس جرم میں شریک کرتا۔ دونوں اس کے ساتھ گھنٹوں غیر فطری انداز میں جسمانی تعلقات رکھتے جس کی وجہ سے وہ شدید جسمانی تکلیف میں مبتلا ہو گئی ہے ۔لڑکی کے مطابق اس کا شوہر آسٹریلیا قیام کے دوران اس سے برہنا تصاویر اور قابل اعتراض تصاویر منگواتا اور سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں کوبھیجتا۔ہندوستان واپسی کے بعد اس کے شوہر کے غیر فطری مطالبات میں اضافہ ہوگیا۔شوہر اس سے مطالبہ کرتا کہ بیرون ملک عورتیں ایک سے زیادہ مردوں کے ساتھ جسمانی تعلقات رکھتی ہیں تو ہندوستان میں ایسا کیوں نہیں؟ ۔ لڑکی نے اپنی ساس سے شوہر کے رویے کی شکایت کی تو ساس کا کہنا تھا کہ بیوی کا فرض ہے کہ وہ شوہر کی ہر خواہش کا احترام کرے اور وہ جس انداز میں جسمانی تعلقات رکھے لڑکی کا فرض ہے کہ وہ اسے اجازت دے۔لڑکی نے حیدرآباد پولیس کو مزید بتایا کہ لڑکی کے خاندان نے جہیز کی مد میں دولاکھ روپے لڑکے کے خاندان کو دئیے جبکہ شادی پر تین لاکھ روپے خرچہ آیا۔ اب لڑکے کے خاندان والے لڑکی کے خاندان سے کاروباراور آسٹریلیا جانے کے لئے مزید پانچ لاکھ مانگ رہے ہیں۔ حیدرآباد پولیس نے لڑکے اور اس کی والدہ کو گرفتار کر لیا جب کہ لڑکے کے دوست چاند کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔