2018 ,نومبر 28
نیویارک(مانیٹرنگ رپورٹ)ایک امریکی جوڑا شادی کرنے کے لیے جزائرغرب الہند کے ملک باہماس گیا جہاں ہوٹل کے باورچی نے شادی سے ایک رات قبل دلہن کے ساتھ ایسا شرمناک کام کر ڈالا کہ لوگ ہوٹلوں میں قیام سے ہی خائف ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کا 32سالہ جیفرے پیسکاریلا اور اس کی 32سالہ منگیتر ایشلے ریڈ باہماس میں سینڈلز ریزارٹس کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے تھے جہاں شادی سے ایک رات قبل ہوٹل کا باورچی ان کے کمرے میں گھس آیا اور ایشلے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
ایشلے کا کہنا تھا کہ ”یہ رات 2بجے کا وقت تھا، میں سورہی تھی اور جیفرے اس وقت باتھ روم میں تھا۔ اچانک میری آنکھ کھلی تو باورچی میرے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا تھا۔یہ دیکھ کر میں چیخی اور چھلانگ مار کر بستر سے اتر گئی۔باورچی نے فوراً کمرے سے باہر دوڑ لگا دی۔ میری آواز سن کر جیفرے باہر آیا اور باورچی کے پیچھے بھاگا لیکن وہ جا چکا تھا۔ اگلی صبح باورچی نے ہمارے روم میں فون کرکے مجھ سے ناشتے کے متعلق ایسے پوچھا جیسے رات کو کچھ ہوا ہی نہ تھا۔“
رپورٹ کے مطابق ایشلے اور جیفرے کے پولیس کو رپورٹ کرنے پر باورچی کو گرفتار کر لیا گیا اور تفتیش میں اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ ایشلے اور جیفرے اب شادی کے بعد واپس امریکہ پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے سینڈلز ریزارٹس کے خلاف 3کروڑ ڈالر (تقریباً 4ارب روپے) ہرجانے کا دعویٰ دائرکر دیا ہے۔ جیفرے کا کہنا ہے کہ ”ایشلے کو اس واقعے سے شدید ذہنی صدمہ پہنچا جس سے وہ اب تک نہیں نکل سکی اور اس کا علاج جاری ہے۔ ہوٹل انتظامیہ نے ہمارے شکایت کرنے کے باوجود باورچی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی چنانچہ ہم نے ان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ “