شوہر کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے ایسی کہانی سنا دی کہ آپ کی بھی روح کانپ جائے

2017 ,مئی 26



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات معمول کی بات ہے مگر چند ایسے انسانیت سوز واقعات بھی پیش آ جاتے ہیں کہ بھارت کا نام ہونے کے باوجود بھی یقین نہیں آتا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں بھی پیش آیا جہاں تین افراد نے ایک خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ۔تفصیلات کے مطابق 27 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر کے سامنے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بڈاﺅن کے علاقے سہاسوان میں پیش آیا۔ پولیس نے خاتون کے گاﺅں میں ہی رہنے والے 3 افراد کے خلاف گینگ ریپ کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ساتھ رات 9 بج کر 30 منٹ کے قریب سہاسوان کے علاقے سے دوائیاں خرید کر واپس ٓ رہی تھی کہ بلیستار، کمل پراکاش اور اوپیندرا نامی تین افراد نے ان کی موٹر سائیکل کو روکا اور شوہر کو درخت کیساتھ باندھ کر اس کے منہ میں کپڑا ٹھونس دیا جبکہ خاتون کو اس کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ واقعے کے بعد خاتون ا پنے شوہر کو آزاد کرایا۔بڈاﺅن پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) چندرا پراکاش کا کہنا ہے کہ ”تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی ملزمان کیساتھ راش کی تقسیم کے معاملے پر تنازعہ ہوا تھا۔ دو دن قبل یہ واقعہ پیش آیااور ریپ کے مقدمے میں نامزد ملزم بلیستار نے مذکورہ خاتون کے شوہر کے بھائی سمیت 4 افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔“ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد تحقیقات کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا۔ لیکن ابھی تک اس کی تحقیق جاری ہے ۔۔۔۔۔

متعلقہ خبریں