لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو ایسی سزا کہ جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 21, 2017 | 21:33 شام
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ): برطانیہ میں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو تاریخ کی بھیانک ترین سزا دیتے ہوئے پر جنس تبدیل کر کے خواتین کی جیل میں بھیج دیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ”مرر“میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتا یا گیا کہ دو کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو جنس تبدیل کر کے خواتین کی جیل میں بھیج دیا گیا ۔پچاس سالہ مارٹن پونٹنگ کی جنس جیل میں ہی تبدیل کی گئی جس کے بعد تین بچوں کے باپ مارٹن پونٹنگ کو سرے میں واقع خواتین کی جیل میں منتقل کیا گیا ۔ملزمہ جیسکا وین فیلڈ جنس تبدیل کرانے سے پہلے مارٹن پونٹنگ نامی مرد ہوا کرتا تھا جس کی 10ہزار پاﺅنڈ لاگت سے جنس تبدیل کرائی گئی ۔رپورٹ کے مطابق ملزمہ وین فیلڈ کو 1995میں دو کم سن لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ملزم کی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے کہا کہ وین فیلڈ میں جسمانی تبدیلی واقع ہوئی ہو گی لیکن اس کا دماغ وہ ہی ہے ۔اس کا کہنا تھا کہ آپ کسی کی جنس تبدیل کر سکتے ہیں لیکن اس سے ایسے شخص کی شہوت کی خواہش کو کم نہیں کر سکتے جس کے تابع آکر ایسے لوگ بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں ۔وین فیلڈ کا کہنا ہے کہ جنس تبدیل کرانے کی وجہ سے جیل کے سٹاف اور ساتھی قیدیوں کی جانب سے مجھے تنقید کا نشانہ بنا یا جاتا ہے،اس کی وجہ سے مجھے جذباتی مسائل کا سامنا ہے۔اس نے مزید کہا کہ میں نے اپنا نام تبدیل کر کے لڑکیوں والا نام رکھا تاکہ حکام کو میری سنجیدگی کا اندازہ ہو سکے ،اب مجھے مرد بننا اچھا نہیں لگتا ،مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں خاتون ہوں جو مرد کے جسم میں قید ہے ۔ میں عورت کی عزت کو سمجھنے لگا ہوں۔۔ اور اب مجھے اپنی غلطی کا بھی اندازہ ہو گیا ہے۔