دبئی میں شہری کے فلیٹ کے باہر لڑکی برہنہ حالت میں کیوں کھڑی تھی حقیقت جان کر پولیس والے بھی آگ بگولہ ہو گئے۔

2017 ,مئی 26



دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں غیر ملکیوں کے ساتھ بد سلوکی کی خبریں پہلے بھی سامنے آتی رہتی ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں ایک نوجوان غیر ملکی لڑکی کے ساتھ ایسا ظلم کر دیا گیا کہ جس کی مثال نہیں مل سکتی۔ خلیج ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ ریزیڈنسی پراسیکیوشن میں اپنے ایک کیس کے حوالے سے مدد مانگنے کیلئے ایک اماراتی شخص کے فلیٹ پر گئی تھی لیکن وہاں اس کی دو گھنٹے تک عصمت دری کی گئی اور پھر اسے برہنہ حالت میں ہی دھکے دے کر فلیٹ سے باہر نکال دیا گیا ۔ 
متاثرہ لڑکی نے یہ بھیانک سلوک کرنے والے 39 سالہ اماراتی شخص کے خلاف پولیس کو درخواست دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جب وہ فلیٹ پر پہنچی تو اماراتی شخص شراب نوشی کر رہا تھا اور اس کے دو بچے آس پاس کھیل رہے تھے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے بچوں پر چلانا شروع کیا اور پھر اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پکڑ کر اپنے بیڈ روم میں لے گیا جہاں اسے برہنہ کر کے زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق اسے 2 گھنٹے تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزم نے اسے بالوں سے پکڑا اور برہنہ حالت میں ہی فلیٹ سے باہر نکال دیا۔ اس نے لڑکی کے کپڑے اور موبائل فون گیارہویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک دیے تھے۔ 
ساتھ والے فلیٹ میں مقیم روسی باشندوں نے بتایا کہ ان کے دروازے پر دستک ہوئی تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ باہر ایک نوجوان لڑکی برہنہ کھڑی تھی۔ بیچاری لڑکی نے ان کے سامنے اپنا حال بیان کیا اور برہنہ تن کو ڈھانپنے کیلئے ان سے کپڑے لیے۔ اس کے بعد وہ لفٹ کے ذریعے نیچے گئی اور اپنے کپڑے اور موبائل فون اٹھا کر لائی ۔پولیس نے لڑکی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اماراتی شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس کا کہنا ہے کہ ازبک لڑکی ایک سال سے اسے جانتی ہے اور اس کے فلیٹ پر پہلے بھی آتی رہی ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے درمیان باہمی رضامندی سے تعلقات استوار تھے۔ اگرچہ ملزم نے جنسی زیادتی کے الزامات کو رد کیا تاہم اس نے اعتراف کیا کہ جب لڑکی اس کے فلیٹ میں آئی تو اس نے غصے میں آکر اسے بالوں سے پکڑ کر برہنہ حالت میں اپنے فلیٹ سے باہر نکال دیا تھا ۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ سے بھی متاثرہ لڑکی کے الزامات کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔ اور مزید حقیقت جاننے کے لیے بلڈنگ کے باقی فلیٹس سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔۔۔

متعلقہ خبریں