نابینا خاتون نے اپنے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو کیسے پہچان لیا،؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

2017 ,جولائی 23



نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بینائی سے محروم انسان کیلئے کسی کی صورت دیکھنا ممکن نہیں لیکن بھارت کی ایک عدالت میں ہر کوئی اس وقت دنگ رہ گیا جب ایک نابینا خاتون نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرم کو سامنے آتے ہی پہچان لیا۔ 
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ نابینا خاتون بیوہ اور 8 سالہ بیٹی کی ماں ہے۔ اسے دلی کے رہائشی 33 سالہ سورب کپور نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پبلک پراسیکیوٹر اروند شرما نے اس واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں مجرم کو پکڑنا بہت مشکل تھا کیونکہ متاثرہ خاتون نابینا تھی، لیکن جب خاتون نے کمرہ عدالت میں ملزم کی آواز سنی تو فوراً پکار اٹھی کہ یہی وہ شخص ہے جس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے کال ڈیٹا ریکارڈ سے تصدیق ہو گئی کہ اسی نے نابینا خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے آنجہانی خاوند کی موت کے معاملے کی تحقیقات چاہتی تھیں اور اس کیلئے کسی وکیل کی تلاش میں تھیں۔ اسی دوران سورب نے ایک گیسٹ ہاﺅس میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم اب پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں