ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس والوں کو ایسی شرمناک بات بتا دی کہ اس کے ہوش اڑ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 11, 2017 | 20:36 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست اوہائیو میں ایک لڑکی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جس پر ایک ایسے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی شخص لڑکیوں سے اس کام کی توقع نہ کرے۔  23سالہ برنٹے کارٹر نامی اس لڑکی پر الزام ہے کہ اس نے چاقو دکھا کر ایک ٹیکسی ڈرائیور کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور اس کے ساتھ ڈکیتی کی ہے۔اسے ٹیکسی ڈرائیور کی درخواست پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ ”کارٹر نے مجھے رکنے کا اشارہ کیا اور آ کر ٹیکسی میں بیٹھ گئی۔ کچھ فاصلے پر جا کر اس نے چاقو نکالا اور مجھے مارڈالنے کی دھمکی دی اور پھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالااور جاتے ہوئے میری جیب میں موجود 25ڈالر کی رقم بھی چھین کر لے گئی۔“ پولیس نے کارٹر کے ایک ساتھی کورے جیکسن کو بھی گرفتار کیا ہے جس پر ڈکیتی میں معاونت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اب عدالت میں ان پر مقدمہ چل رہا ہے۔