معصوم بچی کو نقاب پہن کر ریپ کا نشانہ بنادیا گیا، لیکن اس بچی کے جسم پر پولیس کو ایک نشان ایسا مل گیا کہ جھٹ مجرم کو پہچان گئی، تدصیل جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جولائی 15, 2017 | 21:26 شام

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک کمسن بچی کو نقاب پہن کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے حیوان صفت مجرم کو بچی کے جسم پر موجود اس کے دانتوں کے نشانات نے پکڑوادیا۔ 
ٹائمز آف انڈیا کے رپورٹ کے مطابق مجرم کی نشاندہی کیلئے ’فورینزک ڈینٹسٹری‘ کی تکنیک کو استعمال کیا گیا جسے ’فورینزک اوڈونٹولوجی‘ بھی کہا جاتا ہے اور عام طور پر جرائم کی تفتیش کیلئے اس کا استعمال بہت کم دیکھنے میں آتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چھ سالہ بچی اپنی نانی کیلئے پان خریدنے کیلئے گھر سے نکلی تھی کہ بدبخت مجرم نے اسے اغواءکر کے ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ مجرم نے اپنے چہرے کو ڈھانپ رکھا تھا لہٰذا بچی اس کی شناخت کے متعلق کچھ بھی نہ بتاسکی۔جب بچی کا طبی ملاحظہ کیا گیا تو اس کے جسم پر دانتوں کے نشان پائے گئے جن کا تجزیہ فورینزک ڈینٹسٹری کی تکنیک سے کیا گیا۔ ان نشانات کی مدد سے ایک ماہر خاتون ڈاکٹر نے مجرم کے متعلق ایسی معلومات فراہم کیں کہ جنہیںا ستعمال کرتے ہوئے پولیس شری نواس سریادو نامی ملزم تک پہنچ گئی۔ مزید تفتیش سے ثابت ہوگیا کہ یہی وہ درندہ صفت مجرم تھا جس نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ فورینزک ڈینٹسٹری رپورٹ اور دیگر شواہد کی بناءپر مجرم کو 20 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ 
عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران خاتون ڈاکٹر کی مہارت اور کاوش کو خوب سراہا جس نے ایک خطرناک مجرم کو پکڑوانے میں مدد کی تھی۔ اس موقع پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ بھارت میں فورینزک ڈینٹسٹری کی تکنیک کے کل دو ہی ماہرین ہیں، جن میں سے ایک اس کیس میں مدد فراہم کرنے والی خاتون ڈاکٹرہے۔