2019 ,مئی 28
جے پور (مانیٹرنگ رپورٹ) بھارتی ریاست راجستھان میں دل کو دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ظالم باپ نے اپنی ہی ڈھائی سالہ بچی کا ریپ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے شہر شری گنگا نگر میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے بچی کی ماں کی مدعیت میں باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بچی کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ جب اس کے شوہر نے اپنی ہی بیٹی کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کی تو بچی انتہائی تکلیف میں تھی ، ’ میں اپنی بیٹی کو ڈاکٹرز کے پاس لے کر پہنچی تو انہوں نے چیک اپ کے بعد آبرو ریزی کا خدشہ ظاہر کیا‘۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچی کو تکلیف ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا تو اس نے ڈاکٹرز سے کہا ’ پاپا بہت گندے ہیں، انہوں نے تین مئی کی رات میرے ساتھ غلط کام کیا‘۔