شادی سے چند گھنٹے قبل شادی کی تیاریاں کرتی دلہن کا گینگ ریپ ۔۔۔۔تفصیل جان کر آپ کے بھی پاوں تلے سے زمین نکل جائے گی

2017 ,مئی 31



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی دنیا میں شہرت کا ایک حوالہ ’خواتین کے خلاف جنسی جرائم‘ بھی ہیں جن میں اس وقت یہ سرفہرست جا رہا ہے اور اس کا دارالحکومت نئی دہلی ’ریپ کیپیٹل‘ کا شرمناک اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں بھی 4 اوباشوں نے ایک دلہن کی زندگی برباد کر دی ہے، جس کی اگلے روز شادی ہونا تھی۔ ضلع گوڈواری کے گاﺅں ڈی مپو رام کی اس بدنصیب لڑکی کی اگلے روز بارات آنی تھی۔ گاﺅں میں ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں جاتے تھے چنانچہ صبح سویرے یہ لڑکی بھی کھیتوں میں گئی۔رپورٹ کے مطابق وہاں 4اوباشوں نے اسے پکڑ لیا اور گنے کے کھیت میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بے ہوش ہوجانے پر اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ادھر گھر والے اپنی بیٹی کو پورے گاﺅں میں تلاش کرتے رہے۔ پھر کچھ دیہاتی اس کھیت کی طرف سے گزرے تو انہوں نے لڑکی کو وہاں بے ہوش پڑے دیکھ کر اس کے گھروالوں کو اطلاع دی، جنہوں نے اسے فوری طور پر راجامندری ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ دوسری طرف لڑکے والوں نے واقعے کے متعلق سنتے ہی رشتے سے انکار کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں سے ایک کا نام ستیانارائن ہے اور باقی اس کے دوست تھے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔لیکن لڑکی کی زندگی تباہ کر دی گئی اور اسے جےنے سے محروم کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں