خاتون گھر آئی تو ایسا شرمناک ترین منظر کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، اس کی 14 سالہ بیٹی۔۔۔

2018 ,نومبر 25



لندن(مانیٹرنگ رپورٹ) برطانیہ میں ایک خاتون باہر گئی ہوئی تھی، جب وہ واپس گھر آئی تو اسے اپنی 14سالہ بیٹی کے کمرے سے آوازیں آتی سنائی دیں۔ جب وہ کمرے میں گئی تو ایسا شرمناک منظرسامنے تھا کہ دیکھ کر وہ زمین میں گڑ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر ہُل کی رہائشی اس خاتون نے دیکھا کہ ایک نوجوان اس کی بیٹی کے کمرے میں موجود تھا اور دونوںقابل اعتراض حالت میں تھے۔ خاتون نے پولیس کو اطلاع دے دی جس نے 25سالہ تھامس رے نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 

    عدالت میں خاتون نے بتایا کہ ”جب میں نے اسے اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا تو میں نے اس سے پوچھا کہ تمہاری عمر کتنی ہے اور تم کون ہو؟ تو اس نے بتایا کہ میری عمر 18سال ہے اور میرا نام ٹام ہے۔ میں نے اس سے یہ بھی پوچھا کہ تمہیں پتا ہے میری بیٹی کی عمر کتنی ہے تو اس نے بتایا کہ 14سال۔ اسے معلوم تھا کہ بچی کم عمر ہے اس کے باوجود اس نے اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اور اپنی عمر کے بارے میں بھی جھوٹ بولا۔ “ پراسیکیوٹرز نے ملزم کے موبائل فون سے بھی کچھ مواد عدالت میں پیش کیا جس سے ثابت ہوتا تھا کہ اسے لڑکی کی عمر کے بارے میں پتا تھا۔اس نے چار سال بعد کا ایک ’ریمائیڈر‘ بھی سیٹ کر رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ’اب ہم قانونی طور پر ایک ہو سکتے ہیں، اب ہمیں چھپ کر ملنے کی ضرورت نہیں۔‘رپورٹ کے مطابق ہُل کراﺅن کورٹ نے ملزم کو 3سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔

    متعلقہ خبریں