نوجوان لڑکی نے دنیا کی سب سے شرمناک ایپ کے ذریعے ایسا اچھا کام کر دیا کہ جان کر آپ بھی داد دیئے بنا نہ رہ سکیں گے

2017 ,مئی 23



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹنڈر نامی ایپلی کیشن لوگوں کو جنسی تعلقات استوار کرنے میں مدد دینے کے لیے بنائی گئی ہے لیکن برطانیہ میں ایک لڑکی نے اس کا ایسا استعمال شروع کر دیا ہے جو اس سے قبل کسی کے ذہن میں بھی نہ آیا ہو گا۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق 24سالہ ’یارا روڈریگوئس فولر‘ نامی یہ لڑکی ٹنڈر کے ذریعے برطانوی سیاسی جماعت ’ٹوریز‘ کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
فولر ٹنڈر پر نوجوانوں کو اپنا ووٹ رجسٹر کروانے کی ترغیب دے رہی ہے کیونکہ ٹوریز کے زیادہ تر ووٹرز زیادہ عمر کے افراد ہیں جبکہ نوجوان اس کے خلاف ووٹ دیتے ہیں۔ فولر کا کہنا ہے کہ ”اگر زیادہ سے زیادہ نوجوانوں نے اپنا ووٹ رجسٹر نہ کروایا تو ٹوریز بھاری اکثریت سے 8جون کو ہونے والے عام انتخابات جیت جائے گی۔“ فولر ٹنڈر پر بڑی تعداد میں نوجوانوں کو برطانوی ویب سائٹ کا لنک بھیج رہی ہے جہاں وہ آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ وہ نوجوانوں کو ترغیب دے رہی ہے کہ آپ اپنا ووٹ رجسٹر کروائیں اور ٹوریز کے علاوہ جسے چاہے دے دیں۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے فولر کا کہنا تھا کہ ”میں نے سینکڑوں لوگوں کو یہ لنک بھیجا اور ووٹ رجسٹر کروانے کو کہا۔ ان میں سے چند ایک ایسے تھے جنہیں یہ ناگوار گزرا لیکن زیادہ ترلوگ مہم کے اس طریقے سے محظوظ ہوئے۔انہوں نے نہ صرف ووٹ رجسٹر کروانے کا وعدہ کیا بلکہ ٹوریز کے خلاف ووٹ دینے کا بھی عہد کیا۔“

متعلقہ خبریں