عرب ملک میں 11 سالہ بچے نے سڑک پر پاکستانی شہری کو دیکھتے ہی اپنی ماں سے ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ فوری پولیس کو بُلا لیا گیا ،

2017 ,مئی 23



دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ڈرائیور کی نوکری کرنے والے ایک پاکستانی شہری نے ایک نوعمر قطری بچے کے ساتھ ایسی شیطانی حرکت کر دی کہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بچے کے والد نے پولیس کو بتایا ” وہ ٹرک ڈرائیور کچھ دن پہلے کرائے کے بارے میں پوچھنے کیلئے ہمارے گھر آیا تھا۔ جب میرا بیٹا باہر نکلا تو وہ اسے مزید کچھ جاننے کے بہانے ہمسایوں کے باغیچے میں لے گیا اور اس کے کندھوں پر ہاتھ رکھ دیئے۔ اس نے لڑکے کا بوسہ لینے کی کوشش کی لیکن وہ بھاگ کھڑا ہوا اور گھر کے اندر آکر دروازہ بند کر لیا۔ اس دوران ڈرائیور فرار ہو گیا تھا۔ مجھے پولیس نے گھر کے اردگرد سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا مشورہ دیا اور میں نے چاروں طرف کیمرے لگوا دئیے۔ چند دن بعد وہی ڈرائیور ایک بار پھر ہمارے ہمسائے کے دروازے پر موجود تھا۔ میرے بیٹے نے اسے دیکھتے ہی اپنی ماں کو آگاہ کیا۔ میری اہلیہ نے مجھے فون کیا اور میں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔ ‘ ‘ 
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 44 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈرائیور نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بچے کو چھوا نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ تھا ، تاہم اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے ۔لیکن ابھی تک کوئی معلومات حاصل نہیں کی جاسکیں۔

متعلقہ خبریں