نوجوان لڑکی گھر پہنچی تو اس کے چہرے سے میک اپ غائب تھا، والدہ نے پوچھا تو ایسی شرمناک وجہ بتادی کہ سنتے ہی والدہ کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی

2017 ,جولائی 5



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں ایک معمر شخص نے بارش کے دوران پناہ دینے کا جھانسہ دیکر نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔لڑکی گھر گئی تو والدہ نے دیر سے آنے اور چہرے سے اترے ہوئے میک اپ کی وجہ پوچھی تو اس نے ماجرہ بیان کر دیا جس کے فوری بعد وہ اسے لیکر تھانے پہنچ گئی اور ملزم کیخلاف درخواست جمع کروا دی ۔”مڈ ڈے “ کے مطابق ممبئی میں بارش کے دوران مرزا صادق نامی معمر شخص نے راہ جاتی 25سالہ نوجوان لڑکی کو گھر میں پناہ دینے کا جھانسہ دیکر حوس کا نشانہ بناڈالا جسے گرفتا رکر لیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی سیر کیلئے شام کے وقت گھر سے باہر نکلی تو تیز بارش شروع ہو گئی جس کے بعد اس نے مقامی رہائشی مرزا صادق کے گھر کے باہر پناہ لی جسے اکیلا دیکھ کر وہ دروازے پر آیا اور بارش سے بچنے کیلئے گھر کے اندر بلالیا اور پھر عزت لوٹ لی ۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد لڑکی گھر گئی تو اس کی والدہ نے دیر سے آنے اور چہرے سے اترے ہوئے میک اپ کی وجہ پوچھی تو اس نے ماجرہ بیان کر دیا جس کے فوری بعد وہ اسے لیکر تھانے پہنچ گئی اور ملزم کیخلاف درخواست جمع کروا دی ۔ 
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے بعد اسے عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں