یورپی ملک میں نوجوان کا پولیس کو فون گیا کہ میرے سامنے میری گرل فرینڈ کا ریپ ہو رہا ہے، لیکن آگے سے پولیس کا ایسا جواب کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا

2017 ,مئی 30



برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے ہاںپولیس کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر ہر وقت لعن طعن کی جاتی ہے لیکن گزشتہ دنوں جرمنی کی پولیس نے ایک ایسا گل کھلایا کہ آپ ہماری پولیس کی غیر ذمہ داری کو بھی بھول جائیں گے ۔ 
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایک 26 سالہ جرمن نوجوان اپنی 23 دوست کے ساتھ پکنک منانے کیلئے بون شہر کے سیاگو نیچر ریزرو گیا ہوا تھا۔ دونوں نے ہرے بھرے درختوں کے درمیان ایک پر فضا مقام پر خیمہ لگا رکھا تھا۔ اچانک ان کے خیمے میں ایک افریقی شخص داخل ہوا جس نے خنجر دکھا کر نوجوان کو دھمکی دی کہ وہ اپنی جگہ سے ہلا تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔ پھر وہ لڑکی کو کھینچتا ہوا کچھ فاصلے پر درختوں کے جھنڈ میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا ۔ اس دوران جرمن نوجوان نے موقع پا کر پولیس کو کال کی اور بتایا کہ اس کی دوست کی اس کے سامنے عصمت دری کی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب فون اٹھانے والی خاتون پولیس اہلکار نوجوان کی بات سن کر کہنے لگی ” مجھے لگتا ہے تم میرے ساتھ مذاق کر رہے ہو۔ “ خاتون پولیس اہلکار نے نوجوان کی بات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے فون بند کر دیا۔اب نوجوان کے پاس بیچارگی سے اپنی دوست کی عصمت دری کا دردناک منظر دیکھنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔ جب افریقی شخص لڑکی کی بے حرمتی کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا تو جرمن نوجوان اسے ساتھ لے کر وہاں سے پیدل نکلا تاکہ کہیں مدد تلاش کر سکے۔ راستے میں اس نے ایک بار پھر اس نے پولیس کو کال کی لیکن دوبارہ اس کا مذاق اڑا کر فون بند کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں