فحش فلموں کی ایک ایسی ویب سائٹ پکڑی گئی کہ اس کے بعد پوری دنیا میں گرفتاریاں شروع،لوگ اس ویب سائٹ پر کیا کرتے تھے؟ جان آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی جرائم پیشہ عناصر نے انٹرنیٹ پر بھی ایک خفیہ گوشہ تخلیق کر رکھا ہے جسے ’ڈارک نیٹ‘ یا ’ڈارک ویب‘ کہا جاتا ہے۔ اب تک یہ خیال کیا جاتا تھا کہ ڈارک ویب پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے والوں کو پکڑا نہیں جا سکتا لیکن ایف بی آئی نے یہ بھی ممکن کر دکھایا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرزکی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے 2سال کی تحقیقات کے بعد ڈارک ویب کے ذریعے بچوں سے جنسی زیادتی کے 900مجرموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف بی آئی نے ڈارک ویب پربچوں کی فحش فلموں کی ایک ویب سائٹ کا سراغ لگایا۔ گرفتار ہونے والے مجرم اس ویب سائٹ کے صارف تھے اور بچوں کی فحش فلمیں دیکھتے تھے۔ان مجرموں کو امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایف بی آئی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”یہ انویسٹی گیشن امریکہ، ترکی، پیرو، چلی، یوکرین، اسرائیل، ملائیشیاسمیت دنیا بھر میں کی گئی اور درجنوں ممالک سے مجرموں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے 300مجرموں کے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ باقی کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔“ لیکن ابھی تک کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔