میرا ریپ کردیا گیا ہے اور اب مجھے۔۔۔‘ فیس بک پر نوجوان لڑکی نے مدد کی اپیل جاری کردی

2017 ,ستمبر 9



سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی سیر کو جانے والی ایک برطانوی لڑکے کے ساتھ ایسا خوفناک واقعہ پیش آ گیا کہ جس کی ڈراﺅنی یادیں ایک بھیانک خواب کی طرح عمر بھر اس کا تعاقب کرتی رہیں گی۔ آسٹریلیا میں قیام کے دوران اس 23 سالہ لڑکی پر میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک جنونی سیاح فرانچسکو ککبریرا ولیسکوسا نے حملہ کر دیا، اور عصمت دری کی کوشش کے دوران اس کے جسم میں خنجر گھونپ دیا۔ 
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ جونہی اسے موقع ملا تو اس نے مدد کے لئے ایمرجنسی ریسکیو سروس کو کال کرنا چاہی، لیکن اسے آسٹریلیا کی ایمرجنسی سروس کا نمبر یاد نہیں تھا لہٰذا فیس بک کے ذریعے اپنی جان بچانے کے لئے مدد حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اس نے فیس بک میسج میں لکھا ”ایک جنونی شخص نے میری عصمت دری کی ہے اور اب وہ میری جان کے درپے ہے۔ اس نے مجھے خنجر سے زخمی کر دیا ہے۔ پلیز کوئی ایمبولینس کو بلائے۔ پلیز مجھے مدد کی ضرورت ہے، جلدی سے میری مدد کریں۔“

متاثرہ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ ”میں کمرے میں اپنے بیڈ پر سورہی تھی جب وہ اندر داخل ہوا اور مجھے کہنے لگا ’میں تمہارے ساتھ جسمانی تعلق استوار کرنا چاہتا ہوں۔ تمہیں میرے ساتھ یہ کام کرنا پڑے گا۔‘ پھر اس نے مجھ پر حملہ کیا اور جب میں نے مزاحمت کی کوشش کی تو اس نے میرے جسم میں خنجر گھونپ دیا۔ میرے جسم سے خون بہہ رہا تھا اور میں بری طرح چلارہی تھی۔ وہ مجھے چھوڑ کر باہر نکل گیا، لیکن وہ کمرے کے باہر ہی موجود تھا۔ میں نے کمرے کا دروازہ لاک کیا اور فوری طور پر فیس بک کے ذریعے اپنی جان بچانے کے لئے مدد حاصل کرنے کی کوشش شروع کر دی۔“

 


سڈنی کی سٹرکٹ کورٹ میں چلائے گئے مقدمے کے دوران ملزم نے موقف اختیار کیا کہ وہ ذہنی مریض ہے اور جب اس نے لڑکی پر حملہ کیا تو اس وقت بھی اس کی ذہنی حالت قابو میں نہیں تھی۔ عدالت نے شواہد کی روشنی میں اس کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اسے جیل کی بجائے ذہنی امراض کے ایک ہسپتال میں داخل کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں