2017 ,مارچ 16
نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)آ ئے روز بچیوں اور خواتین پہ جنسی حملوں سے تنگ آ ئے عوام نے بالآخر ایک جنسی درندے کو ایک نو عمر لڑکی کی عصمت دری کی کوشش کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور سر عام تیز دھار ٹوکے کے وار سے اس کی مردانگی کو کاٹ کر جسم سے علیحدہ کر دیا ۔نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)آ ئے روز بچیوں اور خواتین پہ جنسی حملوں سے تنگ آ ئے عوام نے بالآخر ایک جنسی درندے کو ایک نو عمر لڑکی کی عصمت دری کی کوشش کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور سر عام تیز دھار ٹوکے کے وار سے اس کی مردانگی کو کاٹ کر جسم سے علیحدہ کر دیا ۔یہ واقعہ بھارت کی شمال مغربی ریاست راجھستان کے علاقہ گنگا نگر میں پیش آیا۔عینی شاہد ین کا کہنا ہے کہ انہیں ایک تنگ و تاریک گلی میں سے ایک نو عمر لڑکی کی چیخیں سنائی دیں۔جب لوگ بھاگ کر وہا ں پہنچے تو دیکھا کہ 40سالہ مرد نے لڑکی کو اپنے نیچے دبوچ رکھا تھا۔مشتعل لوگوں نے بد کردار شخص کو قابو کر لیا اور اس کی پٹائی شروع کر دی، پھر اسے قریب واقع قصائی کی دکان پر لے گئے جہاں ایک مجمے کے سامنے گوشت کاٹنے والے ٹوکے سے اس کے عضو مردانگی کو کاٹ کر علیحدہ کر دیا گیا ۔مقامی پولیس کے نمائندے نے بتایا کہ اس شخص کا نا م سریش کمار ہے اور ہسپتال میں اس کی حالت تشویشناک ہے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو ذہنی صدمے سے نکالنے کے لیے ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ کوشش کی جا رہی ہے بچی جلد ہی نارمل زندگی گزارنے لگے گی۔