شیخ رشید کی عمران خان سے ملاقات، پانامہ لیکس کا کیس عوامی عدالت میں لڑنے کا فیصلہ،

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 19:08 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر احتساب کے مطالبے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پانامہ لیکس، عوامی رابطہ مہم اور آصف علی زرداری کے سیاست میں آنے کے اعلان پر بھی مشاور

ت ہوئی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے پر احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی جبکہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ اس معاملے پر تحریک انصاف کیساتھ کھڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت کیساتھ ساتھ عوام کی عدالت میں بھی لڑتے رہیں گے۔