بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ کوکیوں گرفتار کیا گیا۔ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 07, 2017 | 19:02 شام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے گھر میں چوری کی نیت سے گھسنے والے شخص کو دبوچ لیا جسے پکڑنے پر پتا چلا کہ وہ کوئی چور نہں بلکہ ان کا ہی ساتھی اداکار رتیش دیش مکھ ہیں لیکن پولیس نے اداکار کو پھر بھی گرفتار کرلیا۔
ویویک اوبرائے نے اپنے گھر میں چوری کی نیت سے گھسنے والے شخص کو دبوچ لیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی لیکن میڈیا نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کیا اور پولیس سے پہلے ہی اداکار کے گھر پہنچ گئی جہاں سے لمحہ بہ لمحہ کوریج شروع کردی تاہم پولیس کے آنے پر چورکے منہ پر کپڑا لپیٹ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
میڈیا کے اصرار پر پولیس نے چور کے منہ سے نقاب اتارا تو چور کو دیکھ کر میڈیا سمیت پولیس اہلکار بھی دم بخود رہ گئے کیونکہ وہ چور کوئی پیشہ ور چور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے نامور اسٹار رتیش دیش مکھ تھے۔ اداکار ویویک اوبرائے نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’بینک چور‘‘ کی تشہیر کے لیے مذاق کیا تھا جسے پبلسٹی اسٹنٹ قراردیا لیکن پولیس پھر بھی رتیش کو گاڑی میں ڈال کر لے گئی اور کچھ دیر بعد رہا کردیا۔
واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’بینک چور‘‘ میں ویویک اوبرائے اور رتیش دیش مکھ مرکزی میں نظر آئیں گے۔