کیا ہم آرام سے بیٹھے رہیں اور یادیو مرتے ہوئے دیکھیں؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 15, 2017 | 10:47 صبح

ممبئی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں پکڑے جانیوالے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارتیوں کو تو جیسے آگ لگ گئی ہے۔پہلے اداکار رشی کپور نے تلملاتے ہوئے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا تو اب معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ٹوئیٹر کا سہارا لیا اور وزیراعظم نریندر مودی،وزیرخارجہ سشما سوراج اور وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سے سوال کیا ہے کہ ”کیا ہم آرام سے بیٹھے رہیں اور یادیو مرتے ہوئے دیکھیں؟“