کچے دودھ کا خوفناک اور تباہ کن نقصان سامنے آگیا ، جدید تحقیق پر مبنی یہ رپورٹ پڑھیے

2017 ,مئی 12



لاہور (ویب ڈیسک) کچا دودھ پینا صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔یو ایس سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینٹیشن کی تحقیق کے مطابق کچا دودھ پینے کے نتیجے میں پیٹ کے سنگین امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کچے دودھ میں ایسے نقصان دہ بیکٹریا ہوتے ہیں جو کہ شدید فوڈ پوائزننگ کا باعث بنتے ہیں۔تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 750 افراد کچا دودھ پینے کے نتیجے میں اوسطاً بیمار ہورہے ہیں جن میں سے متعدد کو ہسپتالوں میں داخل ہونا پڑتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ دودھ کو ابالے بغیر استعمال کرنا اس میں موجود بیکٹریا کے باعث امراض کا خطرہ 96 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں